ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلات میں بسنے والے لوگوں کی صحت کے لئے موبائل کلینک

جنگلات میں بسنے والے لوگوں کی صحت کے لئے موبائل کلینک

Wed, 01 Aug 2018 21:47:27    S.O. News Service

بنگلورو یکم اگست(ایس او نیوز) ریاست کے وہ علاقے جو جنگلات کے تحت آتے ہیں وہاں پر مقیم لوگوں کو فوری طبی امداد پہنچانے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی طرف سے تیار کی گئی موبائل وین کو آج نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ودھان سودھا کے روبرو ہری جھنڈی دکھائی۔انہوں نے کہاکہ 50لاکھ روپے مالیت کے آٹھ وین اس مقصد کے لئے ریاست بھر میں دوڑیں گی، ان وینوں کو کورگ ضلع کے سوموار پیٹ، ویراج پیٹ ، مرکیرہ، میسور ضلع کے پریاپٹنہ، ایچ ڈی کوٹے ، ہنسور، کولیگال اور گنڈل پیٹ میں تعینات کیا جائے گا۔ ان وینوں میں جنگلات کے اندر بسے لوگوں کو فوری طبی امداد پہنچانے دوائیں اور دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب رہیں گی۔ اس موقع پر وزیر برائے سماجی بہبود پریانک کھرگے نے بتایا کہ اس پراجکٹ کے دوسرے مرحلے میں دکشن کنڑا ضلع کے بنٹوال ، پتور ، اڈپی ضلع کے کندا پور اور اڈپی تعلقہ جات ، چکمگلور کے موڑ گیرے اور تریکیرے ، شیموگہ ضلع کے شکاری پور، اور شمالی کینرا ضلع کے ہلیال تعلقہ میں ایسی وین مہیا کرائی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ اس وین میں ڈاکٹر ، نرس ،بخار اور دیگر امراض کی جانچ کے لئے درکار آلات ، جونیئر ہیلتھ اسسٹنٹ وغیرہ موجود رہیں گے۔یہ روزانہ جنگلات کے اندر موجود دو دیہاتوں کا دورہ کرے گی۔ ان وینوں کو چلانے کی ذمہ داری کریا ہیلتھ کیرے پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اشتراک سے آگے بڑھائی جائے گی۔ 


Share: